ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمارسوامی نے سونیا اورراہل سے کی ملاقات، حلف برداری تقریب میں کیا مدعو

کمارسوامی نے سونیا اورراہل سے کی ملاقات، حلف برداری تقریب میں کیا مدعو

Mon, 21 May 2018 23:01:18    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍مئی ( ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں  حکومت سازی کی رسہ کشی کے بعد آج دارالحکومت دہلی میں  وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے حلف لینے کی تیاریوں میں مصروف کرناٹک جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی کمار سوامی نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے بدھ کوکرناٹک میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں آنے کے لئے مدعو کیا ۔ کمار سوامی کے ساتھ پارٹی کے جنرل سکریٹری کنور دانش علی بھی موجود تھے۔

کمار سوامی نے ملاقات کے بعد کہا کہ  گاندھی خاندان کے تئیں میں اپنا احترام ظاہر کرتا ہوں، اسی لئے میں دونوں لیڈروں سے ملاقات کرنے کے لئے آیا ہوں۔ میں نے انہیں حلف برداری تقریب کے لئے مدعو کیا ہے۔ دونوں لیڈروں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کمار سوامی نے اس سے قبل بی ایس پی سربراہ مایاوتی سے ملاقات کی اور انہیں بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے بعدانہوں نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ کمار سوامی ممتا بنرجی، چندرابابو نائیڈو، چندر شیکھر رائو اور اکھلیش یادو کو بھی مدعو کرچکے ہیں۔


Share: